پیرو کے صدر مانویل میرینو محض پانچ روز بعد ہی مستعفی

   

چلی: پیرو کے عبوری صدر مانویل میرینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے کے محض پانچ روز بعد یہ اعلان کیا ہے۔ میرینو نے مستعفی ہونے کا یہ فیصلہ ملک میں جاری مظاہروں کے تناظر میں کیا ہے جن کا سلسلہ ملکی پارلیمان کی طرف سے سابق صدر مارٹن وزکارو کے مواخذے کے بعد سے جاری ہے۔ پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں دو نوجوان مظاہرین ہلاک جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔