لیما۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیرو اور لوکوموٹو ماسکو فٹ بال کلب کے فارورڈ کھلاڑی جیفرسن فرافان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔35 سالہ کھلاڑی کی صحت کے بارے میں اگرچہ زیادہ تفصیلات نہیں دی گئی لیکن پیرو میڈیا کے مطابق انہیں دواخانہ میں داخل نہیں کیا گیا ہے ۔لوکوموٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ فرافان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور ہم ان کے جلد صحت مند ہونے کا متمنی ہیں۔فرافان نے پیرو کے لئے 95 میچ کھیلے ہیں اور وہ گزشتہ سال برازیل میں کوپا امریکہ میں کھیلتے وقت زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد کلب کے لئے اس سیزن میں اب تک نہیں کھیل پائے تھے ۔روس پریمیئر لیگ کو21 جون سے دوبارہ شروع ہونا ہے ۔اسے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔لوکوموٹو16 ٹیموں میں اب دوسرے نمبر پر ہے اور ابھی آٹھ میچ باقی ہیں۔
