نئی دہلی 26مارچ (یو این آئی) ہندوستانی خارجہ سروس کے سینئر افسر پیریاسامی کمارن کو برطانیہ میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ میں سکریٹری (ایسٹ) پیریاسامی کمارن کو برطانیہ میں ہندوستان کا ہائی کمشنر بنایا گیا ہے ۔خارجہ سروس کے سال 1992 بیچ کے افسر کمارن کے جلد ہی عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے ۔