پیر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپئے کمی کا امکان

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر اس بات کا امکان ہے کہ پیر سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپئے کی کمی کی جاسکتی ہے ۔ زی بزنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مارکٹ کے ماہر سنجیو بھاسن نے جمعہ کو یہ امکان ظاہر کیا ہے۔ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت فی بیارل 90 ڈالر سے بھی کم ہونے کے باوجود ملک میں کئی ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئیہے ۔ مئی 2022 میں ان کی قیمتوں پر آخری مرتبہ نظر ثانی کی گئی تھی ۔ ہندوستان اپنی فیول کی ضروریات کی تکمیل کے لیے 80 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا ہے ۔ ملک کی اہم آئیل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی قیمتوں اور فوریکس کی شرحوں کے مطابق ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں ۔