حیدرآباد 11 فبروری ( سیاست نیوز ) آپریشنل وجوہات کی بناء پر 13 ‘ 14 اور 15 فبروری ( پیر ‘ منگل اور چہارشنبہ ) کو ایم ایم ٹی ایس کی کئی خدمات کو عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ہے ۔ جو خدمات منسوخ کی گئی ہیں ان میں لنگم پلی ۔ حیدرآباد ‘ حیدرآباد ۔ لنگم پلی ‘ فلک نما ۔ لنگم پلی ‘ لنگم پلی ۔ فلک نما ‘ رامچندرا پورم ۔ فلک نما ‘ فلک نما رامچندرا پورم اور فلک نما ۔ حیدرآباد خدمات شامل ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ کرلیں اور کسی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے متبادل سہولیات سے استفادہ کریں۔
