مسلم سنگم کی جانب سے سروے کیلئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی
ونپرتی ۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی مستقر کے 15 واں وارڈ میں واقعی مشہور درگاہ پیر پہلوان کی اراضی کو چند ریل اسٹیٹ تاجرین قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس پر 6 ماہ قبل مسلم سنگم کی نمائندگی پر وقف انسپکٹر ونپرتی سید مشتاق احمد نے وقف بورڈ سرویرس کو مطلوب کیا جس پر وقف بورڈ سرویرس روینیو سرویرس کے ساتھ جینٹ سروے کرنے کے لئے حاضر ہوئے لیکن ریونیو سروے غیر حاضر ہوے لیکن ابتک ریونیو عملہ کی لاپرواہی سے درگاہ کی اراضی کا سروے نہ ہو پاپا، بعد ازاں وقف بورڈ انسپکٹر سید مشتاق احمد کا تبادلہ ہوا اس کے بعد انچارج وقف انسپکٹر کی حیثیت سے محمد سراج کو ونپرتی ضلع وقف انسپکٹر متعین کیا گیا محمد سراج وقف انسپکٹر کی عدم توجہ اور لا پرواہی سے درگاہ شریف کے سروے کے کام روک گیا جند افراد وقف اراضی کو قبضہ کرنے میں مصروف ہیں اور زائرین کو حصار بندی اور سہولیات کی سخت ضرورت ہیے۔ آج مسلم فیڈریشن (مسلم سنگم ) کے نوجوانوں نے صدر محمد اسلم کی قیادت میں پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر تیجس نندلال پوار کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گلدستہ پیش کیا بعد ازاں سروے کے متعلق اک یاداشت پیش کی اور وقف انسپکٹر کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اس سروے کو مکمل طور پر کروانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ضلع کلکٹر تیجس نندلال پوار نے آر ڈی وہ دفتر عملہ کو اس سے متعلق مسائل کی یکسوئی کے لیے ہدایت کی ۔ اس موقع پر مسلم سنگم ارکین محمد امتیاز،محمد یوسوف گرین ایڈس، محمد جاوید،محمد مقصود، محمد جمال ،شہباز، نجیب و دیگر موجود تھے