حیدرآباد۔ پیر کو مکمل سورج گہن ہوگا جو 2020کا آخری گہن ہوگاتاہم یہ گہن ہندوستان میں نظر نہیں آئیگا۔ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے بتایا کہ یہ سورج گہن چلی اور ارجنٹینا میں اُسی دوپہر کو نظر آئیگا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی امریکہ،جنوب۔مغرب افریقہ اور انتارتیکا میں گہن جزوی ہوگا جبکہ جنوبی امریکہ میں مکمل سورج گہن ہوگا تاہم اس کا انحصار موسم پر ہوگا۔ بولیویا، برازیل، ایکواڈور، پیرو اور یوروگوئے میں یہ جزوی گہن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ گہن 14دسمبر کو 19:03:55 بجے ہوگا اور اس کا اختتام15دسمبر کو 00:23:03 بجے ہوگا۔