راہول گاندھی کا اقدام ۔ تمام قائدین کو دہلی پہونچنے کی ہدایت
حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ میں کانگریس کو مستحکم کرنے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ راہول گاندھی نے 4 اپریل کو دہلی میں کانگریس قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام گروپس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تلنگانہ کانگریس اُمور انچارج مانکیم ٹیگور نے تمام قائدین کو دہلی پہنچنے کی ہدایت دی ہے ۔ اندرون ایک ہفتہ راہول گاندھی تلنگانہ کانگریس قائدین سے دوسری مرتبہ ملاقات کررہے ہیں ۔ پہلی ملاقات میں چند قائدین کو دہلی طلب نہ کرنے پر انہوں نے احتجاج درج کرایا تھا۔ جس کا ہائی کمان نے سخت نوٹ لیا تھا۔ قائدین کے درمیان گروپ بندیوں کو دور کرنے راہول گاندھی نے پارٹی کے تمام قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور درمیان اتحاد پیدا کرنے پیر کو اجلاس طلب کیا ہے۔ سنگاریڈی کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے اندازِ کارکردگی سے ناراض ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ جس کے بعد انہیں پردیش کانگریس ورکنگ پریسیڈنٹ اور دیگر ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ منگوڈو رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی بھی ناراض ہیں ۔ سینئر قائدین بھی علحدہ اجلاس طلب کررہے ہیں۔ ان سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہائی کمان نے تلنگانہ قائدین کے درمیان اتحاد کی کوشش کے طور پر یہ اجلاس طلب کیا ۔ کھمم میں عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے پدیاترا کرنے والے کانگریس فلور لیڈر ملو بٹی وکرامارکا نے دہلی طلب کرنے پر اتوار سے اپنی پدیاترا کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ن