پیر کو سی اے اے ‘ این آر سی و این پی آر کے خلاف کنہیا کمار کا خطاب

   

حیدرآباد10 جنوری (سیاست نیوز) سی پی آئی قومی عاملہ رکن اور جے این یو طلبا تنظیم کے سابق صدر کنہیا کمار 13جنوری کو کرسٹل فنکشن ہال پلر نمبر86مہدی پٹنم میں شہریت ترمیمی قانون ‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف خطاب کریں گے۔ سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کے جنرل سکریٹری ای ٹی نرسمہا کے مطابق نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان کے علاوہ سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا ‘ قومی صدر تنظیم انصاف جناب سیدعزیز پاشاہ‘ سی پی آئی تلنگانہ جنرل سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی ‘ صد ر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک‘ڈاکٹر اسلم خان ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف منصف خطاب کرینگے۔ خواتین کیلئے علیحدہ انتظام رہیگا۔