پیر کو ضلع کھمم بند

   

حیدرآباد۔ 13۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی)ملازمت چلے جانے کے خوف سے مایوسی تلنگانہ کے ضلع کھمم کے آرٹی سی ڈرائیور کی خودسوزی کے بعد آرٹی سی ورکرس کی جے اے سی کے لیڈروں اور آرٹی سی ورکرس نے کھمم ٹاون میں کل جماعتی اجلاس طلب کیا۔تمام جماعتوں نے پیر کو کھمم بند کی حمایت کی۔مختلف جماعتوں کے لیڈروں کے سامباسیواراو،پی سدرشن، سریدھر ریڈی اور ڈی درگاپرساد راو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بند کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ کھمم علاقہ میں کسی بھی بس کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر ان کے مسائل کو حل کیاجائے ۔