نئی دہلی: پیر کو لوک سبھا میں مہنگائی پر بحث ہوگی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بحث کا جواب دیں گی۔ اپوزیشن مسلسل مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھی۔ اس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں دو ہفتوں تک مسلسل ہنگامہ آرائی ہوتی رہی اور ایوان کی کارروائی ٹھیک نہیں چل رہی تھی۔بتا دیں کہ مہنگائی کے معاملے پر ہونے والی بحث پر ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے باعث اپوزیشن کے ڈیڑھ درجن سے زائد اراکین اسمبلی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ارکان کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔