پیسوں کی خاطر نوجوان نے ماں کا قتل کردیا

   

نظام آباد:29/ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیسے کی خاطر ایک شخص نے اپنی ماں کا قتل کر دیا یہ واقعہ پوتنگل منڈل کے جلپلی فارم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب پوتنگل منڈل کے جلپلی فارم کے نیناوت منگلی 70 سال کے دو بیٹے ہیں۔ دوسرے بیٹے را ملو کی شادی دس سال قبل دیہات کی ایک خاتون سے ہوئی تھی اس کے دو بچے ہیں۔ اس کی پہلی بیوی اور بچے اس سے دور رہتے ہیں کیونکہ رامولو اکثر مچھلی چوری کرنے اور نشے کا عادی تھا اور ہمیشہ لڑائیوں میں ملوث رہتا ہے جس کی وجہ سے راملو سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس پر راملو نے تین ماہ قبل مہاراشٹرا کے دیگلورو کی ایک نوجوان خاتون سے دوسری شادی کی۔ لیکن وہ بھی اس کی حرکتوں سے تنگ ا ٓ کر میکے چلی گئی نوجوان خاتون کچھ دنوں سے یوٹرس کی تکلیف میں مبتلا ہے اور آپریشن کے بعد ہی گھر واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس پر راملو اپنی ماں کے پاس موجودہ زیورات کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے اپنی ماں کو گزشتہ اتوار کی رات وہ ماں کو کوڈیچرلا گاؤں کے مضافات میں ایک تالاب میں لے گیا اور اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس نے اس کے جسم سے چاندی کے زیورات اور نقدی چرا لی۔ اس نے گھر آکر ایسا سلوک کیا جیسے اسے کچھ معلوم ہی نہ ہو لیکن اس کی ماں نظر نہ آنے پر مقامی افراد کو اس پر شک ہوا جس پر اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔ مقامی افراد نے تالاب میں نعش دستیاب ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ رودرور سرکل انسپکٹر کرشنا اور کوٹاگیری سب انسپکٹر سندیپ نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن علاقہ کے اسپتال منتقل کیا اور ملزم راملو کو حراست میں لے لیا گیا سب انسپکٹر سندیپ نے بتایا کہ مقامیوں کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔