پیسے ختم ہونے پر شادی کے 38 برس بعد بیوی نے شوہر کو گھر سے نکال دیا

   

قاہرہ : معمر مصری شہری نے شکوہ کیا ہے کہ ’اس کی بیوی نے پیسے ختم ہونے پر شادی کے 38 برس بعد گھر سے نکال دیا۔مصری شہری گھر سے نکالے جانے کے بعد اپنی تکلیف کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑا۔مصری میڈیا کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ اس بات پر حیرت ہے کہ بیوی نے نہ صرف گھر سے نکالا بلکہ میرے کپڑے بھی سڑک پر پھینک دیئے۔میرے بیٹے اور بیٹی بھی اپنی ماں کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا ہے وہ کسی بھی قیمت پر آپ کو گھر میں رہنے کی اجازت دینے پر آمادہ نہیں۔مصری شہری نے کہا کہ ’میری اولاد شادی شدہ ہے اور وہ پرورش کا حق ادا نہیں کررہی۔اگر گھر سے کسی کو نکلنا تھا تو وہ میں نہیں بلکہ میری اہلیہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ38 سال کی شادی شدہ زندگی کے دوران اہلیہ کے ساتھ میرا معاملہ بہت اچھا رہا۔ میںمیٹرو میں ملازم تھا۔ دس سال قبل بیماری کے بعد آپریشن کرایا اور مجبورا ملازمت ترک کرنا پڑی۔ملازمت چھوڑنے پر جنرل اسٹور کھول لیا تھا۔ اہلیہ کو اپنے خرچ پرعمرہ بھی کرایا لیکن جب میرے پاس کچھ نہیں بچا تو پہلے گھر چھوڑنے کو کہا اور پھر دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ مصری شہری نے بتایا کہ وہ 30 جون 2021 سے اب تک کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سامنے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے علاج کراتا ہے۔
گزر بسر خیراتی اداروں کی مدد سے ہورہی ہے۔