حیدرآباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ایم ایل سی رامچندر راو نے آج کہا کہ پیسے کی طاقت و سرکاری مشنری کے استعمال سے ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کا یہ بیان کہ عوام نے سرکاری پالیسیوں کو قبول کرلیا ہے ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے آر ٹی سی کے تعلق سے بھی چیف منسٹر کے ریمارکس کی مذمت کی ۔