ممبئی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف میچوں کیلئے ہندوستانی ویمنس ٹیم میں تیز گیند باز رینوکا سنگھ کی واپسی ہوئی ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20اور ٹسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹسٹ کھیلے گی۔ ان دو ٹسٹ میچوں کے دوران رینوکا، اسحاق کے ساتھ ساتھ جمائمہ روڈریگس بھی ٹسٹ ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ یہ 2014کے بعد ہندوستانی سرزمین پر خواتین کا پہلا ٹسٹ ہوگا۔ یہ میتھالی راج اورجھولن گوسوامی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انڈیا کیلئے پہلا ٹسٹ ہے اور ہرمن پریت کور پہلی بار ٹسٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ شریانکا ڈبلیو پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور سے جڑی تھیں۔ وہ سی پی ایل میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھی اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لئے۔ وہ انگلینڈ اے کے خلاف انڈیا اے کیلئے ٹی 20سیریز کھیل رہی ہیں۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر اسحاق ڈبلیو پی ایل میں ممبئی انڈینز کا حصہ تھی اور 15وکٹوں کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ترین بولر بنی۔