پیس پارٹی کا تین روزہ قومی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے بتایا کہ آئندہ پارلیمانی انتخاب کے سبب پیس پارٹی نے تیاریاں شروع کر دی ہے ،جس کے ضمن میں تین روزہ قومی اجلاس کا اہتمام خلیل آباد (سنت کبیر نگر )میں کیا گیا ہے ۔جہاں اجتماعی پالیسی کا جائزہ ،مسلم سماج میں جاری سیاسی ،مذہبی ، سماجک شریعت مخالف نظریات ،طاقت و جان مال کے ضمن میں صحیح سمت میں لانے کی ترکیب و مشن اور کام کرنے کے طریقے پر فیصلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران پروگرام کے متعلق یہ باتیں بتائیں ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے بتایا کہ 11 اکتوبر کی صبح 9 بجے سے پارٹی تنظیم کی توسیع ،انتخاب کی حکمت عملی ،سبھی ساتھوں کی ذمہ داری و کاموں کا تعین و اجتماعی طور پر چرچا کر فیصلہ ،12 اکتوبر کی صبح 9 بجے سے ملک کے سیاسی حالات پر چرچا ، مسلم سماج و پچھڑا ؍ دلت و کمزور اعلی طبقات کے بنیادی ایشو پر چرچا ،اور انصاف دلانے کا ایجنڈا ،اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی حکمت عملی ،طاقت و نظریات کے جائزہ کے بعد پیس پارٹی کا ان سے تعلقاتوں و مستقبل کے سیاسی ساتھی کے انتخاب کے علاوہ دیگر ایشو پر صلاح مشورہ کیا جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کے سبھی کارکنوں و عہدے داروں کا انتباہ کیا کہ وقت کے صحیح استعمال و سبھی کی حصہ داری کے لئے 9 اکتوبر کی شام تک خلیل آباد ایکتا بھون پہونچ کر پروگرام میں شامل ہونے کی زحمت کریں ۔