پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مبینہ سیکولر پارٹیوں کو مسلمانوں کا ووٹ تو چاہیئے ،مگر مسلم قیادت انہیں منظور نہیں ،مگر اس مرتبہ پالیمانی انتخاب کے حالات مختلف ہوں گے مسلمان ان مبینہ سیکولر پارٹیوں و ان کے اقتدار سے بخوبی واقف ہے ، بی جے پی کو شکست دینے کے نام پر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی پارٹیوں کو مایوسی ضرور ہوگی ، مسلمان ووٹر سمجھ چکا ہے کہ اپنی قیادت میں ہی ،ان کا مفاد ہے ۔پیس پارٹی کے بغیر اپوزیشن اتحاد کا بی جے پی کو شکست دینے کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے ذریعہ مسلم قیادت کو نظر انداز کرنے کے متعلقہ میں اپنے رد عمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلمان سیکولرزم کے نام پر جن سیاسی پارٹیوں خصوصی طور سے کانگریس کو ایک طویل عرصے تک اقتدار پر قابض کرایا ،ان کے زیر اقتدار مسلمانوں کو میرٹھ سے ملیانہ،بھاگل پور بہار اور نیلی آسام وغیرہ سانحہ کا سامنا کرنا پڑا ،اور جہاں تک ترقی کا سوال ہے انہیں صرف مزدور تک محدود کر دیا گیا ،جس کی توثیق سچر کمیٹی نے کر دی ہے ۔
