پیس پارٹی کے وفد کی آگرہ عصمت دری کی شکار خاتون سے ملاقات

   

پرتاپ گڑھ : پیس پارٹی کسی کے ساتھ ہو رہے ظلم کے خلاف ہے اور وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہتی ہے وہ چاہے کوئ بھی کسی بھی مذاہب و طبقے کا ہو، کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کیا جاتا ۔ آگرہ کے اعتماد پور میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری کی شکار خاتون سے پارٹی کا ایک وفد ملاقات کر تعاون کرے گا۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکوہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ گزشتہ 28 مارچ کی شام 6 بجے ایک مسلم خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اعتماد پور آگرہ سے اپنے مائکے شہدرہ آگرہ جارہی تھی کہ راستہ میں بائک سوار ملزمان گوری شنکر راجپوت ،مونوں و یوگیش نے روک لیا و خاتون و اس کے شوہر کو جبرا جنگل میں لے جا کر اس کے شوہر کو باندھ دیا اور خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ۔اور جو کچھ بھی ان کے پاس تھا لوٹ لیا۔ بدمعاشوں نے اجتماعی عصمت دری کی ویڈیو بنائی اور دھمکی دیا کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے ۔
66مریضوں کی دیکھ بھال ایل ٹو اسپتال ماڈرن ریل کوچ فیکٹر میں کی جارہی ہے ۔