مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی تاریخی ہجرت مدینہ کے واقعات پر منفرد نمائش جاری ہے جس کو لوگ جوق درجوق عقیدت سے دیکھ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر اثرا کے تعاون سے نیشنل میوزیم میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ہجرت مدینہ سے متعلق واقعات ہر مبنی اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کو مختلف ماڈلز اور تھری ڈی اسکرینوں کی مدد سے اجاگر کیا گیا ہے ۔اس نمائش کو دیکھنے کے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے اور عقیدت واحترام کے ساتھ اس کا نظارہ کر رہی ہے ۔