پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون بنانا اور اس کو شائع کرنا، اہانت آمیز اور ناقابل برداشت حرکت ہے

,

   

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کا بیان

نئی دہلی:۶؍دسمبر۲۰۲۱ء: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں اس بات کی کہ جے سی پبلیکیشنز دہلی نے آئی، سی، ایس، ای بورڈ کی ساتویں جماعت کی تاریخ سے متعلق نصابی کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبرئیل علیہ السلام پر کارٹون شامل کیا ہے، سخت مذمت کی ہے، انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر مسلمان اپنے نبی کو اپنی جان، اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے، وہ آپ کی شان میں ادنیٰ درجہ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، اور پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر یا کارٹون بنانا بھی آپ کی توہین میں داخل ہے؛ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ فوراََ اس کتاب پر پابندی لگائے ، اس کے نسخوں کو ضبط کرے اور مصنف وناشر کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے، مولانا رحمانی صاحب نے یاد دلایا ہے کہ پچھلے دنوں کانپور میں منعقد ہونے والے بورڈ کے ستائیسویں اجلاس عام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت سے متعلق مؤثر قانون بنائے اور اس کو سختی کے ساتھ نافذ کرے، بورڈ پھر اپنے اس مطالبہ کو دہرانا چاہتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ بورڈ تمام ہی مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کو جرم تصور کرتا ہے؛ کیوں کہ اس سے عوام کے ایک بڑے گروہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔

پریس ریلیز