نئی دہلی: حیدر آباد میں بی جے پی کے معطل لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کے ذریعہ پیغمبر اسلام کے خلاف متنازع تبصرہ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ اس درمیان جمیعت علماء ہند کی طرف سے بھی بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔ جمیعت علمائے ہند کی طرف سے توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جن لوگوں نے ہجومی تشدد کو لے کر اعتراف کیا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔