نئی دہلی: پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دے دی ہے، جی ہاں، سپریم کورٹ نے جمعہ کو نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وکیل ابو سہیل نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی تھی۔ عرضی میں افسران کو نوپور شرما کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سابق بی جے پی لیڈر نوپور شرما کو پیغمبر محمدﷺ کے خلاف نفرت آمیز بیان دینے اور مسلم طبقے کی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے ان پر کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔