پیغمبر محمد ﷺ پر فلم سازی کی کسی میں ہمت نہیں ، گری راج کشورکی زہرافشانی

,

   

نئی دہلی ۔ /7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قائد گری راج کشور کی ضمانت پر رہائی کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے دوبارہ ایک متنازعہ اشتعال انگیز بیان مسلمانوں کے خلاف دیتے ہوئے کہا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت نہیں کہ پیغمبر حضرت محمد ﷺ یا حضرت بی بی فاطمہؓ کی حیات مبارکہ یا ان کے کارناموں کے بارے میں فلم سازی کرسکے ۔ وہ بی جے پی کے جنوبی دہلی کیلئے امیدوار آر بدھوری کی تائید میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے خلاف ایک ہندی محاورہ بھی استعمال کیا ۔ گری راج کشور پر مسلمانوں کے خلاف متنازعہ اور اشتعال انگیز بیان دینے کے سلسلے میں مقدمہ درج ہے اور انہیں ضمانت پر بہار کی ایک عدالت نے رہا کیا ہے ۔ گری راج سنگھ نے الزام عائد کیا کہ کجریوال نے طلباء قائد کنہیا کمار کو اس وقت تحفظ فراہم کیا جبکہ ان پر غداری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ بیگوسرائے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ملزم مرکزی وزیر گری راج کشور کی ضمانت پر رہائی کی منظوری دی تھی۔