پیلٹ سے سنگباری کرنے والوں کی آنکھ اور چہرہ زخمی ہونے کی وضاحت : بپن راوت

   

٭ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے وضاحت کی ہیکہ کس طرح سنگباری کرنے والوں کی آنکھوں اور چہرہ پر چھرے (پلیٹ) کے زخم آئے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان سنگباری کرنے والوں کے پیروں پر نشانہ لگاتے ہیں لیکن چھرے اس وقت ان کے چہرے اور آنکھوں پر لگتے ہیں جب وہ پتھر اٹھانے کیلئے جھکتے ہیں۔