واشنگٹن : امریکی ریاست پینسلوینیا کے دو سابق ججوں کو ناجائز رقم وصول کرنے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پینسلوینیاکے دو سابق جج جنہوں نے رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی اسکیم ترتیب دی تھی کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں۔ رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور ایک اور سابق جج مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیے قائم جیلوں میں بھیجا اور 28 لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی۔