واشنگٹن : امریکی فوج کے 100 سے زائد اہل کاروں کا انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 سے زائد فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہل کاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔