یلاریڈی : یلاریڈی مستقر کے سوشیل ویلفیر گوروکل اسکول کے آٹھویں جماعت کے طالب علم روی تیجا نے ساؤتھ انڈیا کے جندال ساؤتھ ویسٹ پینٹنگ مقابلہ میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر طالب علم روی تیجا اور آرٹ ٹیچر رگھو ویر چند ر کو گوروکل اسکولس سکریٹری ڈاکٹر پراوین کمار نے حیدرآباد میں تہنیت پیش کی ۔ اسکول پرنسپال مہیندر اساتذہ میں راجیشور ، نوین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے آرٹ ٹیچر رگھوویرچندر کی بھی ستائش کی ۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں میں آندھراپردیش ، کرناٹک ، کیرالا ، پدوچیری ، ٹاملناڈو ، تلنگانہ ریاستوں کے جونیر اور سینئر طلباء کیلئے پینٹنگ مقابلوں کاانعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔