پینے کے پانی اور آبپاشی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات

   

بالکنڈہ منڈل میں چیک ڈیام کی سنگ بنیاد تقریب ، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد :وزیر عمارت و شوراع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ منڈل حلقہ کے ویلپور منڈل کے موضع پچلا نڑکا پدا واگو پر 5.93 کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے چک ڈیام اور کتا پلی دیہات کے پدا واگو پر تعمیر کئے جانے والے 7.73 کروڑ روپئے کے چیک ڈیام کا سنگ بنیاد رکھا اور پڑگل مین کمیونٹی ہال کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر پرشانت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر پینے کے پانی اور سیراب کا پانی فراہم کرنے کیلئے چیک ڈیامس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جس سے زیر زمین میں سطح آب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے بالکنڈہ حلقہ کے اوپلا واگو ، پدا واگو میں 12 چیک ڈیامس تعمیر کئے گئے تھے مزید چیک ڈیامس تعمیر کئے جارہے ہیں چیک ڈیام کی تعمیر سے اطراف و اکناف 3 کلو میٹر تک زیر زمین میں سطح آب میں اضافہ ہوگا اور 40 ہزار ایکر پانی سیراب ہوگا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ ہر دیہات میں شمشان گھاٹوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تعمیر اور ڈمپنگ یارڈس قائم کئے جارہے ہیں ۔مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو کو کسانوں سے دلچسپی ہے جس کی وجہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے اجناس کے خریدی مراکز برخواست کرنے باوجود بھی کسانوں کو ہونے والی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے اجناس کی خریدی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کیلئے 20 ہزار کروڑ کے قرض حاصل کرتے ہوئے ہر دیہات میں خریدی مراکز قائم کرتے ہوئے اجناس کی خریدی کی جارہی ہے بالکنڈہ حلقہ کے رامنا پیٹ میں سب سے پہلے خریدی مرکز قائم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اور واڑی موضع میں کرکٹ ٹورنمنٹ جو ان کے والد کے نام پر منعقد کیا جارہا ہے اس میں شرکت کرتے ہوئے بیاٹنگ کی اور مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔