پینے کے پانی کی سربراہی میں لاپرواہی

   

عہدیداروں کے خلاف لنگم پیٹ میں عوام کا منڈل پریشد آفس پر دھرنا

یلاریڈی ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے میتدی کندی پلے کالونی کی عوام پینے کا پانی سربراہ نہ ہونے پر منڈل پریشد آفس پر دھرنا منظم کر کے احتجاج کیا ۔ گذشتہ سے پینے کے پانی کی یہی کہانی ہے کہہ کر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کی لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کالونی کا بورویل خراب ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گذر گیا لیکن اسے کوئی مرمت کروانے والا نصیب نہیں ۔ گرام پنچایت میں خصوصی عہدیدار برائے نام عہدہ پر فائز ہونے کا عوام نے الزام لگایا اور عوامی مسائل کی انہیں کوئی پرواہ نہ ہونے کی بات کہی ۔ پینے کا پانی نہ ہونے سے شدید مشکلات سے گذرنے کی ایم پی ڈی او سے شکایت کی اور عہدیداروں سے فوری مسئلہ کو حل کروانے کا ڈیمانڈ کیا ۔ ایم پی ڈی او مسٹر ملکارجن کو میمورنڈم پیش کیا ۔ ابھی سے موسم گرما آیا ہی نہیں اور عوام کو پینے کے پانی کیلئے دشواریوں کا سلسلہ آغاز ہوگیا ۔ ذمہ داروں کی لاپرواہی سے ہی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہورہے ہیں ۔ ایسے لاپرواہ عہدیداروں کے خلاف فوری کارروائی سے ہی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور عوام کو پھر کبھی پانی جیسے اہم ضرورت کیلئے احتجاج نہ کرنا پڑے گا وہ بھی اس موسم میں ۔