سرپور ٹاؤن۔27مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے عرب محلے میں موسم گرما میں گزشتہ کچھ دنوں سے پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں،اور مشن بھگیرتا اسکیم کے ذریعے پینے کے پانی کے لئے پائپ لائن سہولت فراہم کی گئی، لیکن پائپ لائن میں مشن بھگیرتا پینے کے پانی کی سپلائی کم ہونے پر مقامی عوام اور نوجوانوں میں پینے کے پانی کی سپلائی نہ ہونے پر آج بی آر ایس پارٹی نوجوان مسلم قائد اسلم بن عبداللہ کی زیر نگرانی میں نوجوانوں کا ایک وفد گرام پنچایت سکریٹری کرشنا مورتی سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری طور پر یادداشت پیش کی، اور فوری طور پر نلوں کے ذریعے عوام کو پینے کی پانی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ عوام کو موسم گرما میں پینے کے پانی کی سپلائی ہو سکے۔