شمس آباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل کے وارڈ نمبر 7 میں محمد امجد نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ببر کے نشان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ وارڈ میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو مکمل حل کیاجائے گا اور تمام علاقہ میں انڈر گراونڈ ڈرینج کی تعمیر کروائی جائے گی ۔ معین محلہ میں لائبریری کا قیام اور شادی خانہ کی تعمیر کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سنٹر قائم کرتے ہوئے انہیں ملازمت فراہم ہونے تک ان کی مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔ مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہوں وہ انہیں حل کرنے کے اقدامات کریں گے ۔ وارڈ میں غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے بھی مدد کرنے کا وعدہ کیا ۔۔