پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سب کلکٹر سے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر 4 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس صدر فراز احمد اور ایم پی جے قائدین کی جانب سے کاغذ نگر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری میونسپل صاف صفائی اور عارضی ملازمین کی ہڑتال کیمپ پہنچ کر اظہار یگانت کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا میں حصہ لیا۔ بعد ازاں مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کے قائدین کا ایک وفد کاغذ نگر سب کلکٹر شردہ شکلہ آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے کاغذ نگر مونسپل آفس کے روبرو میونسپل عارضی ملازمین اور صفائی ملازمین کی گزشتہ کئی دنوں سے جاری احتجاج و دھرنا کی وجہ سے مقامی عوام کو پینے کی پانی کے لیے کافی دشواریاں ہو رہی ہے۔ اس لیے مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس قائدین نے کاغذ نگر کے عوام کو صاف صفائی کے ماحول کی سہولت اور پینے کے پانی کی سہولت کے علاوہ احتجاج کرنے والے صفائی مزدوروں کہ اجرت کی اجرائی کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سب کلکٹر محترمہ شردہ شکلہ ائی اے ایس کاغذ نگر کو تحریری طور پر نمائندگی کی گئی۔ اس موقع پر ایم پی جے قائدین بھی موجود تھے۔