سرپور ٹاون۔ سرپور ٹاون اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ سے گزرنے والی پین گنگا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کی ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق آج بعد نماز جمعہ سر پورٹاون تحصیلدار ندیم اللہ خان اور ڈپٹی تحصیلدار وامن راو کے ساتھ مل کر تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹر کے سرحدی علاقوں سے گزرنے والی پین گنگا کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اس موقع پر تحصیلدار ندیم اللہ خان نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے نقصانات ہونے پر تحصیل آفس کو اطلاع دینے کی عوام کو مشورہ دیا۔ اور گنگا کے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے دوسرے محفوظ مقامات کو منتقل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی اور شدید بارش اور متاثر علاقوں کی اطلاع فوری تحصیل آفس کو دینے کی پٹواریوں کو ہدایت جاری کی تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہوسکے کو اس موقع پر مقامی قائدین بھی موجود تھے