حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کورونا کے علاوہ اومی کرون کے کیس میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو وباء اور کورونا کی نئی شکل سے بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے دوسرے ڈوز کی مہم میں شدت پیدا کرنے کی محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں ، کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرس کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد طبی عملہ شہر اور اضلاع میں ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں طبی عملہ کی جانب سے ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کی ہے ۔ کوٹالہ منڈل کے تائی پلی موضع میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیکہ اندازی مہم کے تعلق سے شعور بیدار کیا ہے ۔ پین گنگا ندی میں کشتی چلانے والے کشتی راں سریدھر راجو کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مرچ کے باغ میں کسانوں ، مزدوروں کو ٹیکہ دیا ہے ۔ یہ تصویر سوشیل میڈیا میں زبردست وائرل ہوگئی ہے ۔۔ن