پیورٹو ریکو کی جینیفر مس یونیورس 2026

,

   

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) مس یونیورس مقابلے کے 75ویں ایڈیشن میں پیورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے خطاب اپنے نام کر لیا۔ موجودہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے انہیں تاج پہنایا۔ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز پہلی رنر اپ رہیں، جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز نے دوسرا رنر اپ مقام حاصل کیا۔ ہندوستان کی کاجیا لز میجو ٹاپ 12میں پہنچنے سے پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو گئی تھیں۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والی لز نے ٹاپ 30 میں جگہ بنائی، لیکن ٹاپ 12 میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں،جن میں چلی، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، نیوزی لینڈ، کیوبا، پورٹو ریکو، فلپائن، کولمبیا، نکاراگوا، وینزویلا، جمہوری جمہوریہ کانگو اور فرانس کی امیدوار شامل تھیں۔