نئی دہلی ؍مرشد آباد : مرکزی وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل اور مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے لیڈر اور ریاستی وزیر ذاکر حسین پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی ہے۔ مرشد آباد ضلع کے نمتیتا ریلوے اسٹیشن میں چہارشنبہ کی ت رات حسین پر بم حملہ کیا گیا ، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ حالیہ دنوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہو ا ہے ، جب ریاست کے کسی وزیر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا ہے ۔ گوئل نے وزیر پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں مغربی بنگال میں نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر بم حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ وزیر سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔
