پیوش گوئل کو پاسوان کی وزارت کی زائد ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کو رام ولاس پاسواس کے انتقال کے بعد ان کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پرگوئل کوخوراک اورامورصارفین کی وزارت کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔ پاسوان کاگزشتہ رات انتقال ہو گیا ۔ وہ 74سال کے تھے ۔ مرکزی وزیر کچھ دنوں سے دارالحکومت کے اسکارٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ پاسوان کا حال ہی میں دل کا آپریشن ہوا۔ اس سے قبل ان کا کئی بیماریوں کا علاج بیرون ممالک سے چل رہا تھا ۔ مسٹر پاسوان 1969 میں کم عمرمیں بہار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔ سیاست میں آنے سے پہلے ان کی بہار پولیس سروس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تقرر ی بھی ہو گئی تھی ۔