نئی دہلی۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے منگل کو چین کے ڈپٹی وزیر برائے تجارت شوتین سے ملاقات کی اور دوطرفہ کاروبار پر تبادلہ خیال کیا۔تجارت و صنعت کی وزارت کے ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات یہاں گوئل کے دفترمیں ہوئی ۔ شووین ہندوستان آئے ہیں اور نئی دہلی میں ہیں۔دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور چین کے دوطرفہ کاروبار پر غور وخوض کیا اور روایتی تعلقات کو اور مضبوط کرنے پر زور دیا۔ہندوستان اور چین کے درمیان کاروبار میں توازن ایک بڑا مسئلہ ہے جسے ہندوستان مسلسل چین کے سامنے اٹھاتا رہا ہے ۔چین نے حال ہی میں کئی ہندوستانی زرعی مصنوعات کے لئے اپنا بازار کھولا ہے ۔دونوں لیڈروں نے دوطرفہ کاروبار کے علاوہ علاقائی کاروبارئی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔
