نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل نے یوروپی تجارتی اور اقتصادی سلامتی پر کمشنر برائے بین ادارہ جاتی تعلقات اور شفافیت ماروس شیفکووچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ۔ یوروپی یونین ( ای یو ) کی جانب سے نئے یوروپی کمیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ سربراہی اجلاس دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی تعارفی ملاقات تھی۔وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے آج جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اس ویڈیو کانفرنس میں ہندوستان-یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) مذاکرات، اعلیٰ سطحی مذاکرات، ہندوستان۔یوروپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل، دیگر اعلیٰ سطحی شراکت داریوں اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل کو منظم کیا گیا تھا۔