نئی دہلی ۔12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر پیوش گوئیل کو آج راجیہ سبھا میں ایوان کا ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دو مرتبہ کے راجیہ سبھا ایم پی مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے جانشین ہوں گے جو لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ نریندر مودی حکومت میں وزیر ریلوے اور تجارت و صنعت گوئیل ایوان بالا میں سینئر بی جے پی لیڈر تھاور چند گہلوٹ وزیرسماجی انصاف کے نائب ہوں گے ۔ گہلوٹ کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر منتخب کیا جاچکا ہے ۔ گوئیل موجودہ طورپر مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا ممبر ہیں۔ وہ بی جے پی کے قومی خازن رہ چکے ہیں ۔