پیٹرا کویٹووا اور ایگا شواٹیک اوسٹراوا اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

   

پراگ: پیٹرا کویٹووا نے جل ٹیچمین، ماریا سکاری نے ٹریزا مارٹیناکووا، ایگا شواٹیک نے الینا ریباکینا اور اینت کونٹاویٹ نے بلینڈا بینچچ کو ہرا کر اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اوسٹرا وا اوپن کے دلچسپ مقابلے جمہوریہ چیک میں جاری ہیں۔ویمنز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے سوئٹزرلینڈ کی جل ٹیچمین کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یونان کی ماریا سکاری نے جمہوریہ چیک کی ٹریزا مارٹیناکووا کے خلاف 5-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ٹاپ سیڈ پولینڈ کی ایگا شواٹیک نے قزاخستان کی الینا ریباکینا کو 6-7 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ کو 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔