پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار

   

نئی دہلی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.16 روپے فی لیٹراب تک کی بلند ترین سطح برقرار رہی۔ جمعہ کو پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہی۔ ممبئی میں پٹرول 105.24 روپے اور ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول 100.13 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99.04 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.03 روپے رہی۔