پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرے گی مہاراشٹر حکومت، وزیر اعلٰی ایکناتھ شندے نے کیا اعلان

,

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں کہا کہ ان کی حکومت جلد ہی ایندھن پر ویٹ (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) کو کم کرے گی۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد بحث کا جواب دیتے ہوئے شندے نے ایوان کو بتایا کہ ایندھن پر ویٹ کم کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ میں لیا جائے گا۔ اس سے قبل مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں بطور وزیر اعلیٰ اپنی پہلی تقریر میں ایکناتھ شندے نے کہا، بالا صاحب ٹھاکرے اور آنند دیگے کے آشیرواد سے آج ایکناتھ شندے نے شیو سینا-بی جے پی حکومت بنائی ہے۔