حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ پرنجیتبرہمن جو پیشہ سے سینٹرنگ ملازم تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص دولہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل ایک اسکول کے قریب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ پرنجیت مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور شدید مشکلات کے سبب دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔