پیٹ بشیرآباد میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : یکم مئی (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہوٹل کا ملازم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ شیخ اصغر محمد متوطن اڈیشہ کل رات علاقہ پیٹ بشیرآباد میں سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔