حیدرآباد۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ میں ایک شخص نے رقمی معاملہ میں بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کل رات 40 سالہ خاتون انیتا کا اس کے شوہر ناگراجو نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انیتا کومپلی علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی جو کل رات شوہر کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ یہ خاندان تین سال قبل الوال سے کومپلی منتقل ہوا تھا اور الوال کے مکان کو فروخت کرنے کے بعد رقم انیتا کے پاس تھی۔ انیتا سے اس کا شوہر ناگراجو رقم طلب کر رہا تھا جو اسے دینے سے انکارکررہی تھی۔ کل رات بحث تکرار کے بعد بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلیا۔ انیتا اور ناگراجو نے 20 سال قبل لو میریج کیا تھا اور ان کے دو بچے ہیں۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔