پیٹ بشیر آباد میں سڑک حادثہ ، تین افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پیٹ بشیر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوچترا چوراہے کے قریب یہ خوفناک سڑک حادثات پیش آئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت دنیش ، وکرم اور اندرام کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایک موٹر سیکل پر سوار تھے ۔ اور یوٹرن لینے کے دوران ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ پولیس پیٹ بشیر آباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔