پیٹ کی واپسی ، تیسرے ٹسٹ کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

ایڈیلیڈ ۔10 ڈسمبر (ایجنسیز)آسٹریلیا نے تیسرے ٹسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان پیٹ کمنزکی واپسی ہوئی ہے۔ پیٹ کمنزکمر کی تکلیفکے باعث پرتھ اور برسبین میں پہلے دو ٹسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ تیسرا ٹسٹ جو17 دسمبرکو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ کپتان پیٹ کمنزکی واپسی کے علاوہ تیسرے ٹسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسٹیو سمتھ نے پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں پہلے دو ٹسٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کی تاہم کمنز کی واپسی کے بعد اسمتھ اب صرف ایک بیٹرکے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں کھیلے گئے پہلے دو ٹسٹ جیتے ہیں۔ٹیم نے پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے اور سیریز جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ اسمتھ کی کپتانی میں آسٹریلیا نے پرتھ میں پہلا ٹسٹ8 وکٹوں سے اور برسبین میں دوسرا ٹسٹ اسی فرق سے جیتا تھا۔ کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف 10 واں ٹسٹ کھیلے گا۔ اس سے قبل کھیلے گئے نو میں سے، آسٹریلیا نے پانچ جیتے ہیں۔تیسرے ٹسٹ سکواڈ:پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈیگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جیک ویدرولڈ اور بیو ویبسٹر