پیٹ کے دردسے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

یلاریڈی ۔ /10 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیٹ کے درد سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کا واقعہ یلاریڈی کے لکشماپور علاقہ میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق لکشماپور موضع سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون مائیشوور پیٹ کے شدید درد کو برداشت نہ کرتے ہوئے گھر پر ہی کوئی موجود نہ ہونے کا موقع پاکر کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ افراد خاندان والوں نے اسے بیہوش پاکر فوری سرسلہ کے یلاریڈی پیٹ دواخانہ کو منتقل کیا لیکن یہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ متوفی کے بیٹے نرسملو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ نعش کو معائنہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔