نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتراکھنڈ میں پیپر لیک کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ بچے 15-15 گھنٹے تیاری کر کے امتحان دے رہے ہیں اور برسراقتدار لوگ 15 لاکھ روپے لے کر پرچے لیک کروا رہے ہیں۔ پرینکا نے ایک امیدوار کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہم لائبریری میں 15-15 گھنٹے پڑھ رہے ہیں، یہ لوگ 15-15 لاکھ میں پیپر فروخت کر رہے ہیں۔